رمضان المبارک برکتوں اور امن کا مہینہ ہے جس میں دنیا بھر میں ہر مسلمان روزے رکھتا ہے اور عبادت کرتا ہے۔ وہیں بہت سے مسلمان اس مہینے میں عمرہ ادا کرنے مکہ اور مدینہ کا سفر کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے دلوں کو منور کر سکیں۔ سعودی حکومت کے مطابق اس سال ماہ صیام کے پہلے عشرے میں تقریباً ساٹھ لاکھ کے لگ بھگ افراد نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔
اسی خواہش کے تحت پاکستانی اداکارہ یشما گل بھی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود ہیں، اداکارہ اس سال اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرہ ادا کر رہی ہیں۔ میں آپ کو یہ بھی بتانا چاہوں گا کہ یہ ان کی زندگی کا پہلا عمرہ ہے۔ اداکارہ نے عمرہ ادائیگی کے بعد اپنے والد اور بہن کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا شئیر کیں۔
یشما گل نے عمرہ ادا کرنے کے بعد اپنے مداحوں سے ملاقات بھی کی۔ جہاں ان کو غلاف کعبہ کا ٹکڑا تحفے میں دیا گیا۔ اداکارہ اتنا مقدس اعزاز حاصل کرنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔ اوراپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ آئیے یشما گل کی اپنے والد اور بہن کے ساتھ عمرہ کرتے کچھ تصویری جھلکیوں پر نظر ڈالتے ہیں۔
[quads id=5]
We invite you to subscribe to our Google News feed for showbiz updates and stories about actors. Furthermore, you can read the latest showbiz news and stories on our website, or follow us on Facebook.