نامور پاکستانی اداکار و کمپیئر طارق عزیز مرحوم کی اہلیہ

نامور پاکستانی اداکار و کمپیئر طارق عزیز مرحوم کی اہلیہ حاجرہ طارق ایک ڈاکٹر ہیں ، انہوں نے بتایا ہے کہ طارق عزیز مرحوم انتقال سے قبل ہی اپنا سب کچھ پاکستانی خزانے میں جمع کروا چکے تھے ، طارق عزیز مرحوم کی وصیت میں یہ بات بھی شامل تھی کہ انکی آنکھیں عطیہ کر دی جائیں لیکن بروقت پتہ نہ چلنے کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا ، حاجرہ طارق عزیز نے بتایا کہ اولاد نہ ہونے کا طارق عزیز کو ذرا بھی غم نہ تھا ، البتہ مجھے آج اولاد کی کمی ضرور محسوس ہوتی ہے ۔ محترمہ حاجرہ طارق نے شکوہ کیا کہ طارق عزیز کے انتقال کے بعد حکومتی سطح پر کسی نے ان کا حال تک نہ پوچھا ۔۔۔۔