اپنے ہاتھ سے دلیہ کھلایا اور پھر۔۔ ڈاکٹر عارفہ کے انتقال پر عمران عباس ماں کو کیوں یاد کر بیٹھے؟ آخری ملاقات کا حال بتا دیا

شوبز کی دنیا کے معروف اداکار عمران عباس نے ماہر تعلیم اور انسانی حقوق کی ممتاز رہنما ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کے ساتھ اپنی آخری ملاقات کو یاد کرتے ہوئے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

انسٹاگرام پر عمران عباس نے بتایا کہ وہ ڈاکٹر عارفہ کے انتقال پر دل سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جو 83 برس کی عمر میں لاہور میں ہمیں چھوڑ گئیں۔

اداکار نے یاد دلایا کہ دبئی میں ناشتے کے وقت وہ ڈاکٹر عارفہ کے ساتھ تھے، جب وہ کھانے سے قاصر تھیں۔

عمران عباس نے محبت بھری نگاہ سے بتایا، “میں نے انہیں اپنے ہاتھوں سے دلیہ کھلایا، حالانکہ وہ انکار کر رہی تھیں، بالکل ویسا ہی جیسے میری والدہ نے اپنے آخری دنوں میں کھانا چھوڑ دیا تھا۔ اس لمحے ایک انجان سا خوف محسوس ہوا، ایسا خوف جو بیان کرنا ممکن نہیں، جیسے کچھ ہونے والا ہو۔”

View this post on Instagram

A post shared by 𝐈𝐌𝐑𝐀𝐍 𝐀𝐁𝐁𝐀𝐒 (@imranabbas)

انہوں نے مزید کہا کہ، وہ انہیں وہیل چیئر پر کمرے میں واپس لے گئے اور اللہ سے دعا کی کہ ڈاکٹر عارفہ کو صحت اور لمبی زندگی نصیب ہو، لیکن آج جب وہ ہم سے جدا ہو گئی ہیں تو ایسا لگتا ہے جیسے ہم نے ایک نایاب موتی کھو دیا ہو۔”

عمران عباس نے ڈاکٹر عارفہ کے “نایاب اور دلنشین الفاظ” کے لیے بھی شکریہ ادا کیا، جو زندگی میں رہنمائی اور روشنی کا باعث بنے رہیں گے۔