
گھر والوں کیخلاف جا کرشادی کرنیوالی مہرین کے شوہر کی جان کس نے لی؟
بھکی کے علاقے کی سٹوری تو آپ نے دیکھی ہوگی اب اُسکا فالو اپ دیا جارہا ہے، دراصل مہرین اور سجاد ایک دوسرے سےبے پناہ پیار کرتے ہیں، مہرین کے گھر والے رشتے کے لیے نہیں مانتے کیونکہ سجاد انکی برادری کے باہر کا لڑکا تھا، مہرین سجاد سے کورٹ میرج کرتی ہے پھر دونوں ہنسی زندگی گزارنے لگے ہیں لیکن شادی کے 2سال بعد ہی سجاد کا بہنوئی طلعت مہرین پر بُری نظر رکھنے لگتا ہے اور اُسے اندر ہی اندر اپنا بنانے کا پلان بنانے لگتا ہے! ہوس میں ڈوبا ہوا طلعت پلان بناتا ہے کہ اپنے سالے سجاد کی جان لے لی جائے اور واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیدیا جائے۔ طلعت سجاد کو گولیاں مار کر اسکی جان لے لیتا ہے اور واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیتا ہے۔ مہرین کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوتا ہے اور پولیس پھر ہر زاویے سے اس کیس کی تحقیقات کرتی ہے، ایس ایچ او تھانہ بھکی اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے اندھے (ق ت ل) کا معاملہ دو گھنٹوں میں ہی حل کرلیتے ہیں، مجرم طلعت ایس ایچ او تھانہ بھکی واجد عباس کے سامنے اعترافِ جرم کر لیتا ہے۔