رنگت گورا کرنے کیلئے انجیکشن پیتی ہوں ۔۔۔ ندا یاسر نے وائٹننگ انجیکشنز اور علاج کروانے کے حوالے سے کیا بتایا؟

گورا رنگ بدلتی دنیا کی ایک ڈیمانڈ ہے اور شاید یہ حقیقت بھی ہے کہ ہمارے ہاں خوبصورتی کا معیار گورا رنگ اور دُبلا جسم ہے جبکہ انسان رنگ سے خوبصورت کسی اعتبار سے نہیں بنتا۔ لیکن چونکہ معاشرہ اس حقیقت کو تسلیم کرچکا ہے اس لیے چاہے کوئی عام انسان ہو یا سیلیبریٹیز سب ہی رنگ کو گورا کرنے کے دوڑ میں نکل پڑے ہیں۔

ندا یاسر مارننگ شو کرتی ہیں اس لیے عوام کی نظر ان پر شاید زیادہ پڑتی ہے۔ ندا نے خود کو یکسر بدلا ہے، پہلے وہ بالکل بھی ایسی نہ تھیں جیسی آج دکھائی دیتی ہیں۔ لوگوں نے ان سے ہمیشہ سوال کیا کہ کیا آپ نے رنگ گورا کرنے والے انجیکشنز اور ٹریٹمنٹس کروائے ہیں؟ جس پر ندا نے شروع ہی سے تعجب کا اظہار کیا اور نفی کی کہ میں نے وائٹٹنگ ٹریٹمنٹ نہیں کروایا۔ اب سوشل میڈیا پر ان کا ایک پُرانا انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں گورے سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ:” میں ابھی بھی سانولی رنگت کی ہوں بس کبھی کبھار میک اپ اور لائٹنگ کی وجہ سے گوری نظر آتی ہوں۔ میں نے وائٹننگ انجیکشنز نہیں لگوائے ہیں۔ ایک وقت تھا جب میں بہت سانولی ہوا کرتی تھی، جب کالج کے وقت میں پوائنٹ یا بس میں سفر کرتی تھی، اُس وقت وہ نا کوئی سن بلاک استعمال کرتی تھی اور نہ ہی اپنی رنگت کی کوئی فکر تھی، اسی لیے اُس وقت وہ زیادہ سانولی نظر آتی تھی اور وہ ابھی بھی سانولی ہی ہوں۔ “

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب میری زندگی اور رہن سہن کافی حد تک بدل گیا ہے، اب میں سن بلاک بھی لگاتی ہوں، دھوپ میں نکلنے سے گریز کرتی ہوں اور رنگت گوری کرنے کے لیے دوسرے طریقے بھی آزماتی ہوں۔ لیکن وائٹنگ انجیکشنز بھی نہیں لگوائے ہیں۔میں گلوٹا تھائیون کے انجیکشن لگوانے کے بجائے پیتی ہو ں، ندا نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ انجیکشن لگوانے سے ڈرتے ہیں وہ یہ پی بھی سکتے ہیں کیونکہ گلوٹا تھائیون جلد کیلئے بے حد مفید ہے۔

انجکشن Peeti Hu

ہمارے صفحہ پر مختلف قسم کے خوبصورتی اور جلد کی دیکھ بھال کے مضامین دریافت کریں، بشمول انجیکشن پیتی ہو اور دیگر صحت کے مسائل۔ ایک صحت مند زندگی کے سفر میں آپ کی مدد کرنے کے لیے انجکشن پیتی ہو کے لیے تفصیلی بصیرت اور عملی تجاویز حاصل کریں۔ جب آپ ایک بہتر طرز زندگی کے لیے کام کرتے ہیں تو ہمارا پڑھنے میں آسان مواد آپ کو باخبر اور بااختیار رکھتا ہے۔