اندوہناک حادثے میں جواں سالہ بیٹے کی موت کا غم باپ سے برداشت نہ ہوا، دل کا دورہ پڑنے سے باپ بھی دنیا سے رخصت ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے علاقے نظام آباد کے رہائشی 25 سالہ علی عامر سیٹھ گوجرانوالہ سے واپس وزیرآباد آ رہے تھے کہ راستے میں ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
آج علی عامر کی رسمِ قل ادا کی جا رہی تھی کہ اسی دوران ان کے والد، سیٹھ عامر، دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق سیٹھ عامر بیٹے کی ناگہانی موت کے صدمے میں گہرے غم میں مبتلا تھے۔