
میلسی میں محمد خالد نہیں جانتا تھا کہ اسکے گھر میں آستین کے سانپ پل رہے ہیں کیونکہ اسکی بیوی اور اسکا چھوٹا بھائی دونوں مل کر رنگ رلیاں مناتے تھے، جب محمد خالد کو اس چیز کا علم ہوا تو خالد کی بیوی نے اسے نیند کی گولیاں کھلا دیں، جب وہ سو گیا تو خالد کی بیوی اور چھوٹے بھائی نےمل کر خالد کے منہ پر تکیہ رکھ کر دبا دیا، دم گھٹنے سے خالد کی جان چلی گئی، خالد کی بیوی نے شور مچا دیا کہ خالد کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس کی وجہ سے اسکی موت ہوئی، پولیس کو واقعہ مشکوک لگا تو واقعہ کی چھان بین کی گئی جس کے بعد کہانی وہ نکلی جو اوپر بیان کی جاچکی ہے۔ دونوں دیور بھابھی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے