ہیڈ تونسہ بیراج میں افسوسناک واقعہ، دو بہنیں اور بچہ دریائے سندھ میں ڈوب گئے

ہیڈ تونسہ بیراج میں افسوسناک واقعہ، دو بہنیں اور بچہ دریائے سندھ میں ڈوب گئے
تونسہ بیراج : ہیڈ تونسہ بیراج پر ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں دو بہنوں اور ایک بچے نے پل کے اوپر سے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ دیکھ کر ریسکیو اہلکار اور مقامی لوگ فوری طور پر حرکت میں آئے اور ایک عورت کو زندہ بچا لیا گیا۔ تاہم ایک بچا اور اور اس کی ماں دریا کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاپتہ ہونے والوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دیکھ کر وہاں موجود لوگ شدید صدمے اور افسوس میں مبتلا ہوگئے۔
اہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیڈ تونسہ بیراج پر حفاظتی اقدامات سخت کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جاسکے