
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سری نگر ہائی وے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں معروف صحافی اور سینئر ٹی وی اینکر راجہ مطلوب طاہرزندگی کی بازی گئے۔
راجہ مطلوب طاہر معروف اینکر وسیم بادامی کے انتہائی قریبی دوست تھے، وسیم بادامی اس خبر سے شدید متاثر ہوئے اور سوشل میڈیا پر اپنے دوست کے لیے اللہ کی رحمت اور مغفرت کی دعا کی ہے۔
وسیم بادامی نے ایکس (سابق ٹویٹر) پر لکھا کہ میرا دوست، جگر، یار زندہ دل انسان، ہر محفل کی جان، راجہ مطلوب کار حادثے میں دنیا سے چلے گئے، براہ کرم ان کے لیے دعا کریں، اللہ ان کے اہل خانہ کو صبر دے۔
معروف اینکر اقرار الحسن نے بھی ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں جیسا بھائی اور بھائیوں جیسا دوست، راجہ مطلوب کے درجات کی بلندی اور ہم سب کے صبر کے لیے دعا کریں۔
اس المناک واقعے نے ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ صحافتی حلقوں اور عوام کو بھی گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے۔