ایک اور افسوسناک حادثہ ہوگیا، ایک ہی گھر کے کئی افراد جان سے چلے گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد ایک ماں اور دو بیٹے بونیر کے علاقہ مارتونگ میں ایک حکیم کے پاس علاج کے سلسلے میں آئے تھے۔ بد قسمتی سے تحصیل چغرزئی کے مقام بنارہ میں ان کی گاڑی ایک کھائی میں جا گری۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ یہ دلخراش واقعہ پورے علاقے کو عمگین کر گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔