لاہور سے گرفتار معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ڈالا اور ہتھیاروں کی نمائش پر کان پکڑ کر معافی مانگ لی۔
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے ناصرف اپنی غلطی کا اعتراف کیا بلکہ کان پکڑ کر عوام سے معافی بھی مانگ لی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے میری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انتہائی بے قوفی ے ایک ڈالا گاڑی اور ہتھیار کی نمائش کی تھی جس سے سڑکوں پر لوگوں کو پریشانی ہوئی اور خوف و ہراس پھیلا۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں آج کے بعد کبھی بھی کسی ڈالا کلچر یا ہتھیاروں کی نمائش نہیں کروں گا اس کے لیے میں سب سے معافی مانگتا ہوں۔