ٹک ٹاک کی دوستی، لو میرج اور پھر بہاولپوریا لٹ گیا، لاہور میں ایک حسینہ کا نیا شکار۔۔۔

ٹک ٹاک کی دوستی، لو میرج اور پھر بہاولپوریا لٹ گیا : لاہور میں ایک حسینہ کا نیا شکار ۔۔۔۔۔۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے رہائشی فیاض نامی نوجوان کی ٹک ٹاک پر حنا نامی لڑکی سے دوستی ہوئی ،فیاض لاہور میں ایک ہوٹل پر کام کرتا تھا فون نمبرز کے تبادلے ہوئے ، گھنٹوں گپ شپ ہوتی آخر ایک روز لڑکی نے فیاض کے ساتھ عدالت میں جا کرنکاح کر لیا ، کچھ ماہ ہنسی خوشی گزر گئے اسکے بعد حنا نے دوسرے لوگوں سے فون پر بات چیت شروع کردی ، فیاض کو شک ہوا تو اس نے بھی کھوج لگائی ، پتہ چلا کہ حنا پہلے سے شادی شدہ تھی اور اس نے نکاح پر نکاح کیا تھا اور جلد اگلے مشن پر روانہ ہونے والی تھی ، فیاض ایک سیدھا سادھا اور بھولا یا بیوقوف انسان تھا وہ سوچتا ہی رہا اور ایک روز حنا چھوٹا موٹا زیور اور پیسے سمیٹ کر رفو چکر ہو گئی ، ،مقام شکر ہے کہ فیاض ایک غریب انسان تھا اسکے پاس اتنا مال نہ تھا ۔۔۔ اس سچی کہانی میں ایک چھوٹا سا سبق ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود پاپا کی پریوں سے ہمیشہ محتاط رہیں یہ کسی بھی وقت کوئی بھی گل کھلا سکتی ہیں ۔۔۔۔