فیصل آباد میں نشئی سے برآمد ہونے والا معصوم بچہ والدین کو مل گیا۔ پولیس کی تحویل میں موجود بچہ تھانہ کوتوالی فیصل آباد سے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ بچے کے والدین انتہائی خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سخت پریشان تھے، لیکن اب بچے کو پا کر شکر ادا کرتے ہیں۔ والدین نے پولیس اور عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تعاون اور اطلاع کو پھیلایا۔