
فرانس ( نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری یوسف خان انتقال کر گئے۔یوسف خان کے انتقال کی خبر ملتے ہی فرانس کی سیاسی و سماجی شخصیات مرحوم کے گھر پہنچ گئیں۔ مرحوم انتہائی ملنسار اور اعلیٰ صفات کے مالک تھے، ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔