افسوسناک خبر: شریف خاندان کی اہم ترین شخصیت انتقال کر گئی

نواز شریف اور شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع وفات پاگئے

لاہور (پلس پوائنٹ) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع وفات پاگئے۔
مرحوم شاہد شفیع فیملی کے ہمراہ مری میں قیام پذیر تھے ۔ ان کی میت مری سے لاہور منتقل کی جائے گی ۔ ان کی نماز جنازہ کل اتفاق مسجد میں ادا کی جائے گی ۔
میاں نواز شریف نے شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔