تحصیل ملکوال کے گاؤں مرادوال کی ننھی بچی اور معاشرتی بے غیرتی کا المیہ


وہ ننی سی بچی، جو مہمان بن کر آئی تھی،
گھر سے نکلی تھی کھیلنے کے لیے،
خوشیوں کے لمحے جینے کے لیے،
لیکن کبھی لوٹ کر نہ آئی۔
اس کی لاش کھیتوں میں، کماد کی فصل کے بیچ،
خاموشی سے بے رحمی کی کہانی سناتی ہے۔
کون وہ درندہ تھا جس نے اس معصوم کے خواب توڑ دیے؟
کون وہ ظالم تھا جس نے ننھی جان کو ختم کیا؟
یہ ظلم صرف ایک بچی کا قتل نہیں،
یہ ہمارے معاشرے کی بے غیرتی کی تصویر ہے،
جہاں بچے محفوظ نہیں،
جہاں عورتیں خوف میں جیتی ہیں،
جہاں انسانیت مفقود ہو گئی ہے۔
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ
ایسے ظالم کو کیفر کردار تک پہنچائیں،
اور معاشرتی بے حسی کو ختم کریں،
ورنہ یہ ظلم کا سلسلہ کبھی رکے گا نہیں۔