تونسہ شریف: تین بچوں کا قاتل اُن کا باپ اور چچا نکلا،

تونسہ شریف: تین معصوم بچوں کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
سٹی پولیس تونسہ نے مقتول بچوں کے چچا، ملزم خواجہ مغیث اللہ کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ ڈیوٹی جج نے ملزم کو 30 اگست تک پولیس ریمانڈ پر دے دیا۔
تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر محی الدین خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اصل ملزم خواجہ غیاث اللہ بھی جلد پولیس کی گرفت میں آ جائے گا۔