بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین سینما کی مشہور و معروف اداکارہ تمنا بھاٹیا، جنہیں پاکستانی شائقین نے زیادہ تر باہوبلی کے جادوئی کردار میں پسند کیا، حال ہی میں یوٹیوب چینل پر جلوہ گر ہوئیں۔ خوبصورتی، اسٹائل اور پرکشش ڈانس نمبرز جیسے آج کی رات کے لیے مشہور تمنا نے گفتگو کے دوران ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا۔
باتوں باتوں میں جب میزبان نے پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق کا ذکر چھیڑا تو تمنا نے ایک پرانی اور عجیب و غریب افواہ کا پردہ چاک کیا۔ جی ہاں، وہی مشہور تصویر جس میں وہ عبدالرزاق کے ساتھ ایک جیولری اسٹور کی تقریب میں دکھائی دیں تھیں۔ اس لمحے کی تصویر نے انٹرنیٹ پر ایسی ہلچل مچائی کہ لوگوں نے فرض کر لیا کہ دونوں نے شادی کر لی ہے۔
تمنا نے ہنستے ہوئے کہا، انٹرنیٹ کو لگا ہم نے شادی کر لی، لوگ یہاں تک کہنے لگے کہ ہم ایک ساتھ رہ چکے ہیں۔
پھر تمنا معذرت خواہانہ انداز میں بولیں، میں عبدالرزاق سے معافی چاہوں گی، مجھے تو معلوم بھی نہیں کہ ان کی فیملی میں کتنے بچے ہیں، ہو سکتا ہے دو یا تین ہوں۔ میری بس ایک تقریب میں ان سے ملاقات ہوئی تھی، بس!
انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ افواہ ان کے لیے بے حد شرمندگی کا باعث بنی اور مزید کہا سچ کہوں تو انٹرنیٹ ایک پاگل دنیا ہے، جو دل چاہے بنا دیتا ہے۔
تمنا کا ایک ہی پیغام ہے، ہر تصویر کا مطلب ہمیشہ کہانی نہیں ہوتا۔۔۔