محلہ کوٹ عباس شاہ، جسکو سٹی چونیاںتھانے کی حدود لگتی ہے، میں دو سگھی بہنیںادیبہ اور طیبہ جنکی عمریں 16اور18سال ہے،گھر سے بازار سامان لینے جاتی ہیںمگر واپس نہیں آتیں، دونوں بہنوں کو 5سے6لوگوں کا گروپ (اغ وا) کر لیتا ہے اور چھانگا مانگا کے جنگل میں ،وہاں پر نہ صرف وہ لوگ دونوںبہنوں کیساتھ ( زی ا دتی)کرتے رہے بلکہ (تش دد) کا نشانہ بھی بناتے رہے، یہ سلسلہ 3دن تک جاری رہا، اور 3دنوں بعد ان دونوں بہنوں کو وہ لوگ سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئے، دونوں بہنوں کا کہنا ہے کہ انہیں کیری ڈبے میں ڈالا اور لے گئے، پہلی رات ہمیں چھانگا مانگا میں رکھا گیا وہاں پر ان لوگوں نے ہمارے ساتھ ( زی ا دتی) کی اسکے بعد ہم صبح اُٹھے تو ہمیں قلعہ روپا سنگھ کے ایریا کسی بیٹھک میں موجود تھے، وہاں پر ہمیں3دن تک رکھا گیا اور وہی سلوک کیا گیا۔متاثرہ لڑکی کی جانب سے جن لوگوں کے نام لیے گئے ان میں احمد، فیضان، مبشر، انس اور کاشی تھے کیونکہ وہ ایک دوسرے کو ان ناموں سے پکارتے تھے ۔ ان میں 2مجرمان گرفتار ہیں باقی ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے،متاثرہ لڑکیوں کے بھائی نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں پولیس پر اعتماد نہیں، ہمارا کیس سی سی ڈی کے حوالے کیا جائے۔