سوتیلی ماں نے 6سالہ بیٹی کی جان لے لی!وجہ ایسی کہ انسانیت شرما جائے

سوتیلی ماں نے 6سالہ بیٹی کی جان لے لی!وجہ ایسی کہ انسانیت شرما جائے
تھانہ شاہدرہ کی حدود میں عابد شاہ نامی شخص( جو کہ 4بچوں کا باپ تھا)نے فریسہ نامی خاتون(جو کہ طلاق یافتہ تھی) سے دوسری شادی کی۔ عابد شاہ کو یوں تو اپنے سارے بچوں سے پیار تھا مگر اسکی 6سالہ بیٹی کنزل فاطمہ عابد شاہ کی آنکھ کا تارہ تھی، یہی بات عابد شاہ کی دوسری بیوی کو ایک آنکھ نہیں بھاتی تھی اور اس نے ایک دن موقع پا کر کنزل فاطمہ کو موت کی گھاٹ اُتار دیا۔پولیس کو اپنے بیان میں عابد شاہ کی دوسری بیوی فریسہ نے مؤقف اختیار کیا چونکہ عابد شاہ کے پہلے ہی چار بچے تھے وہ میرے سے بچے پیدا نہیں کر رہاتھا اسی رنج میں اس نے انتہائی قدم اُٹھاتے ہوئے کنزل کی جان لی۔عابد شاہ اور فریسہ کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی۔ یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ فریسہ کو پہلے بھی طلاق اسی وجہ سے ہوئی تھی کہ وہ بچہ پیدا نہیں کر پا رہی تھا