حسن علی کے گھرکی چند انتہائی خوبصورت تصاویر

حسن علی کا شمار کرکٹ ٹیم کے بہترین آل راؤنڈر میں ہوتا ہے اور وہ اب پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں جو کہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوتا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی اور ان کی دلہن جو کہ ہندوستانی ہیں، کرکٹر کے آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ایک ویڈیو میں وہ پھولوں کی پنکھڑیوں پر چلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پنکھڑیوں کو مرکزی دروازے سے بیڈ روم کی سیڑھیوں تک لے کر رکھا گیا تھا۔

بعد ازاں حسن علی کے اہل خانہ نے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں جوڑے کو ایک بار پھر شادی کے سوٹ میں ملبوس دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ حسن علی نے 20 اگست کو دبئی میں سمیعہ آرزو سے شادی کی تھی۔ تقریب میں تقریباً 30 قریبی دوستوں اور خاندان والوں کو مدعو کیا گیا تھا۔


سامعہ، ایک ہندوستانی شہری، ایروناٹیکل انجینئر ہے۔ حسن کی سامعہ سے دبئی میں ملاقات ہوئی تھی اور اس ملاقات کے بعد ہی ان کی دوستی بڑھی۔

شارجہ میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستانی شاہینز نے کیویز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سٹیڈیم میں جہاں ہزاروں پاکستانی سپورٹرز موجود تھے وہیں دو پاکستانی کھلاڑیوں کی بھارتی بیویاں بھی اپنے شوہروں کو سپورٹ کرنے پہنچ گئیں۔

اس موقع پر فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو بھی موجود تھیں۔

اس تصویر کو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں شیئر کیا جا رہا ہے اور شائقین دونوں کو میچ جیتنے پر مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔