صوفیہ کی شادی تقریباً تین سال پہلے شیخوپورہ کے حافظ نواز کے ساتھ ہوئی،شادی کے کچھ دنوں بعد صوفیہ سسرال میں تشدد کا نشانہ بننے لگی

صوفیہ کی شادی تقریباً تین سال پہلے شیخوپورہ کے حافظ نواز کے ساتھ ہوئی،شادی کے کچھ دنوں بعد صوفیہ سسرال میں تشدد کا نشانہ بننے لگی، شوہر غیر قانونی کاموں میں ملوث نکلا ،صوفیہ کو شادی کے بعد علم ہوا کہ حافظ نواز پہلے سے شادی شدہ اور ایک بچی کا باپ بھی تھا،حافظ نواز نے اور اس کے گھر والوں نے پہلی شادی کو نا صرف چھپایا بلکہ پہلی شادی کا علم ہونے کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے لگے،صوفیہ نے اپنے گھر والوں کو اپنے سسرالیوں کی اصلیت بتائی تو گھر والوں نے اپنی بیٹی کو گھر واپس بلالیا !صوفیہ نے حافظ نواز نامی فراڈیے سے خلع لی تو جان کے دشمن بن گئے،صوفیہ نے حافظ نواز کے خلاف دھوکا دہی اور نکاح چھپاکر شادی کرنے پر مقدمہ بھی درج کرا رکھا ہے،حافظ نواز نے مذہبی لبادہ اوڑھ کر صوفیہ اور اسکے بھائیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا اور لاکھوں روپے مالیت کے جہیز کا سامان دبا لیا،صوفیہ نے سوشل میڈیا پر آنے کا فیصلہ کیا ،مدعا منظرعام پر آنے کے بعد تھانہ شیخوپورہ کے ایس ایچ او بی ڈویژن سید قمر عباس نے فوری ایکشن لیتے ہوئےنا صرف صوفیہ کے سابق شوہر کو فوری گرفتار کیا بلکہ کئی گھنٹے موقع پر کھڑے ہوکر جہیز بھی صوفیہ کو دلوایا