اتنی بے شرمی سے حاملہ ہونے کی خبر دے دی۔۔ سوشل میڈیا صارفین نے سحر حیات اور سمیع رشید کے لتے لے لئے

حد ہوگئی کوئی شرم ہی باقی نہیں رہی لوگوں میں“

“بے حیائی کی حد ہے۔ ایسا شوہر تو اللہ کسی کو نہ دے“

“یقین کرو ان کی یہ ویڈیو پہلے سے اسکرپٹڈ ہے ان لوگوں کو پہلے ہی پتا تھا جو کہ ہم پچھلے وی لاگ میں دیکھ بھی چکے تھے“

“اتنی بے شرمی سے حاملہ ہونے کی خبر دے دی“

یہ کہنا ہے سوشل میڈیا صارفین کا جو سحر حیات اور سمیع رشید کی حالیہ ویڈیو دیکھ کر آگ بگولہ ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ مشہور ٹک ٹاکرز کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی اور کافی زیادہ فنکشنز ہونے کی وجہ سے لوگوں کی کافی توجہ سمیٹی تھی البتہ کچھ عرصے سے سحر حیات زیادہ ایکٹیو نہیں ہیں اور اپنی حالیہ ویڈیو میں انھوں نے اس حوالے سے وضاحٹ بھی پیش کی ہے۔

سحر حیات نے اعلان کیا کہ وہ حاملہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں انہیں یقین نہیں آیا لیکن ڈاکٹروں کی تصدیق کے بعد وہ خود کو چاند پر محسوس کررہی ہیں۔ انہوں نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کی جن میں کنول آفتاب، ذوالقرنین سکندر اور جنت مرزا شامل ہیں۔

البتہ صارفیم ڈرامائی حمل کے اعلان پر سحر حیات کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ اس نے والیہ نجیب کی نقل کی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ جوڑے نے اب اپنے بچے سے متعلق خبریں بیچنا شروع کر دی ہیں۔ مداحوں نے انتہائی سخت تبصرے بھی کیے۔

ڈرامائی حمل کے اعلان پر ٹکٹوکر سحر حیات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ہمارے صفحہ پر مختلف قسم کے نیوز آرٹیکلز دریافت کریں، بشمول ٹِک ٹوکر سحر حیات جیسے ڈرامائی حمل کے اعلان اور صحت کے دیگر مسائل پر شدید تنقید۔ صحت مند زندگی کے سفر میں آپ کی مدد کرنے کے لیے ڈرامائی حمل کے اعلان پر شدید تنقید کا نشانہ بننے والی ٹکٹوکر سحر حیات کے لیے تفصیلی بصیرت اور عملی تجاویز حاصل کریں۔ ہمارا پڑھنے میں آسان مواد آپ کو باخبر اور بااختیار رکھتا ہے جب آپ ایک بہتر طرز زندگی کے لیے کام کرتے ہیں۔