سوشل میڈیا مسائل کا اظہار بھی اور بلیک ۔میلنگ کا ہتھیار بھی

سوشل میڈیا مسائل کا اظہار بھی اور بلیک ۔میلنگ کا ہتھیار بھی : بیوٹی پارلر پر کام کرنے والی ایک لڑکی ، لہنگے اور انڈر گارمنٹس ۔۔۔۔۔۔بی بی : یہ بتاؤ کہ جب پولیس والوں نے آپ کے بیگ کی تلاشی کی تو اس میں کیا آپ کے لہنگے اور انڈرگارمنٹس موجود تھے اور کیا پولیس والوں نے یہ چیزیں آپ کے سامنے کرکے لہرائیں ؟؟؟ لنڈے والے یوٹیوبر ویڈیو کے چکر میں سوال کے ساتھ جواب بھی خود تیار کرنے لگے ۔۔۔ڈی آئی جی آفس کے سامنے موجود لڑکی کی انوکھی مگر مشکوک کہانی ۔۔۔۔ میں گجو متہ سے آرہی تھی کہ میری اوبر والی گاڑی کو پولیس والوں نے روکا ، انہوں نے مجھے گندی نظروں سے دیکھا اور کہا لڑکی تے واہ واہ اے ۔۔۔ پھر انہوں نے مجھے کہا کہ آگے سنسان جگہ پر چلو تمہاری تلاشی لینی ہے ، ایک اے ایس آئی نے مجھے کہا کہ میری بیوی بیمار ہے میرے ساتھ وادھا گھاٹا کرو ۔۔۔ اس نے کہا میرے ساتھ بھی کرو اور ایس ایچ او صاحب کو بھی ملو وہ بھی بڑے شوقین ہیں ۔۔۔۔ انہوں نے میری تلاشی لینا چاہی تو میں نے کہا آپ لیڈیز پولیس بلائیں کیونکہ اس میں میری پرائیویٹ چیزیں ہیں مگر انہوں نے میرے بیگ کی تلاشی لی اور میرے انڈرگارمنٹس میرے سامنے لہراتے رہے ۔۔۔۔ اس دوران میرے بھائی مجھے بچانے وہاں آگئے تو پولیس والوں نے کہا یہ تمہارے بھائی ہیں یا تمہارے یار ہیں جو انکو اتنی تڑپ ہو رہی ہے ۔۔۔۔۔۔یوں اللہ اللہ کرکے سوال کرنے والے یوٹیوبر کی مدد سے لڑکی نے اپنا انٹرویو مکمل کر لیا اور مظلومیت کے امتحان میں 33 نمبروں سے پاس ہو گئی ۔۔۔۔۔۔گزارش صرف اتنی ہے کہ محکمہ پولیس فرشتوں کا ٹولہ نہیں لیکن لڑکی کو ہتھیار بنا کر انہیں سوال جواب خود فراہم کرنے والے یوٹیوبرز اتنی بھونڈی ویڈیو بنانے سے پہلے ذرا دماغ استعمال کر لیا کریں ، مانا کہ اس لڑکی کو پولیس والوں نے روکا ہو گا لیکن ہمارے معاشرے میں کچھ ایسے کردار بھی ہیں جو صرف اس وجہ سے پولیس پر تنقید کرنے لگتے ہیں کہ انکی جرات کیسے ہوئی ہمیں روکنے کی اور ہمارے معاملے میں دخل دینے کی ۔۔۔۔ اس تازہ ترین اسکینڈل یا ڈرامے کو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں ؟ کیا یوٹیوب اور سوشل میڈیا کا یہ دھندہ بہتری لانے میں کوئی کردار ادا کررہا ہے یا مزید ابتری پیدا کررہا ہے ؟ اپنی رائے کمنٹس میں دیں #FBLIFESTYLE