اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت نے آئندہ میٹنگ میں پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ کوطلب کرلیا، ایک مریض کی پمز میں ڈیتھ ہو چکی تھی شفا انٹرنیشنل نے سات روزرکھا اور ہر روز ایک لاکھ روپے وصول کرتے رہے،قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کا اجلاس کنوئنیر ڈاکٹر امجد کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں ممبر کمیٹی شائستہ خان نے کہاکہ شفا انٹر نیشنل کے علاوہ کسی بھی ہسپتال کا لیزایگریمنٹ نہیں دیا گیا، کمیٹی نے نو جولائی کو پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ کو کمیٹی میں بلانے کا فیصلہ کیا۔