شگفتہ اعجاز کی بیٹی عنایہ علی نے علی حمزہ بلوچ سے منگنی کرلی۔ یہ جوڑا بہت پر سکون اور خوش نظر آرہا تھا۔
شگفتہ کی چار بیٹیاں ہیں۔ ان کی بیٹی عنایہ علی ان سب میں بڑی ہے۔ عنایہ علی کی منگنی کی تقریب گھر پر منعقد ہوئی۔ صرف فیملی ممبرز نے شرکت کی اور شوبز انڈسٹری سے کسی کو مدعو نہیں کیا گیا۔
اس موقع پر عنایہ علی اور علی حمزہ بلوچ دونوں بہت خوش نظر آئے۔ جبکہ شگفتہ اعجاز بھی ایک خوش مزاج ماں لگ رہی تھیں۔ عنایہ علی ایک نیوٹریشنسٹ ڈاکٹر ہیں اور پاکستان کی پہلی رجسٹرڈ آن لائن فٹنس تنظیم “گیٹ فٹ ایتھلیٹک کی بانی بھی ہیں۔ جبکہ ان کے منگیتر علی حمزہ بلوچ بھی “گیٹ فٹ فٹ ایتھلیٹک” کے شریک بانی اور ہیڈ کوچ ہیں۔ آئیے ذیل میں عنایہ علی کی منگنی کی تصاویر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔