
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے جس کے استقبال کے لیے مسلمان بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں، بعض ممالک نے فلکیاتی حساب کے تحت پہلے روزے کا اعلان کر دیا ہے جب کہ سعودی عرب سمیت زیادہ تر مسلم ممالک میں چاند کی رویت کا اعلان سرکاری سطح پر موجود کمیٹیاں کریں گی۔
یورپ
یورپی کونسل برائے فتویٰ و تحقیق نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 19 فروری کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہو گا۔ ای سی ایف آر نے کہا کہ چاند کی فلکیاتی پیدائش منگل کو ہو گی لیکن اس شام کو آنکھ سے یا دوربینوں اور مشاہداتی آلات کے ذریعے دیکھنا ناممکن ہو گا۔
ترکی نے بھی انہی وجوہات کی بنا پر 19 فروری کو رمضان کے مقدس مہینے کا پہلا دن قرار دیا ہے۔
مشرق وسطیٰ
سعودی عرب کی قیادت میں مشرق وسطیٰ کے بیشتر ممالک منگل 17 فروری کی شام تک کوئی حتمی اعلان نہیں کریں گے اگر سعودی سپریم کورٹ کو منگل کی رات نظر آنے کی شہادت موصول ہوتی ہے تو وہ بدھ کو رمضان کا پہلا دن قرار دے سکتی ہے لیکن مذکورہ وجوہات کی بنا پر اس کا امکان بہت کم ہے۔
ایشیا
پورے ایشیا میں، رمضان 2026 کا آغاز غالباً جمعرات 19 فروری کو ہوگا، کیونکہ چاند منگل کی رات دنیا کے اس حصے میں سورج کے سامنے غروب ہوگا۔
سنگاپور نے باضابطہ طور پر جمعرات کو رمضان المبارک کے آغاز کی تصدیق کر دی ہے جبکہ جنوبی ایشیا کے ممالک بشمول بھارت اور پاکستان نے جمعرات 19 فروری کو پہلا روزہ رکھنے کی پیش گوئی کی ہے۔
افریقا
افریقا میں رمضان کا آغاز باقی دنیا کی طرح اسی طرز پر ہوتا ہے، زیادہ تر ممالک اس کے جمعرات، 19 فروری سے شروع ہونے کی توقع رکھتے ہیں۔
آسٹریلوی قومی امامس کونسل نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک 19 فروری سے شروع ہوگا۔