رابی پیرزادہ نے خاموشی سے نکاح کر لیا۔۔ دلہا کون ہے؟ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل! دیکھیں

سابقہ اداکارہ اور گلوکارہ، اور اب سوشل میڈیا انفلوئنسر رابی پیرزادہ ایک بار پھر خبروں میں ہیں، مگر اس بار وجہ کوئی تنازع نہیں بلکہ ان کی زندگی کا ایک خوبصورت نیا موڑ ہے۔ ایک وقت میں بڑے اسکینڈل کے بعد رابی نے اپنی زندگی کا رخ دین کی طرف موڑا، اور یہ تبدیلی انہوں نے کھل کر دنیا کے سامنے رکھی۔ وقت کے ساتھ وہ نہ صرف اپنے طرزِ زندگی میں تبدیلی لائیں بلکہ پینٹنگ اور خطاطی جیسے فنون میں بھی خود کو منوایا۔

View this post on Instagram

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)

حال ہی میں رابی پیرزادہ نے خاموشی سے نکاح کر لیا۔ یہ تقریب انتہائی سادہ اور نجی رکھی گئی، جس کی جھلکیاں انہوں نے خود انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ دلہن بن کر رابی نے اپنے والدین، بھائی اور ماموں کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں، جبکہ دولہا کی جانب سے کوئی تصویر سامنے نہیں آئی۔

View this post on Instagram

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)

لباس کی بات کریں تو رابی نے کریم اور سرخ رنگ کے حسین ملبوسات میں سب کی توجہ سمیٹ لی۔ ان کی مسکراہٹ اور سادگی اس بات کا ثبوت تھی کہ وہ واقعی زندگی کے ایک نئے اور پُرسکون مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)