جلدی سے گاڑی میں بٹھا کر بھیجو۔۔ ربیکا خان کی رخصتی پر والدہ رو پڑیں! اتنی ڈرامے بازی پر صارفین نے بھی لحاظ نہ رکھا

سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت اور کانٹینٹ کریئیٹر ربیکا خان کا شادی کا سفر ایک سال سے سوشل میڈیا پر سب کی دلچسپی کا مرکز رہا ہے۔ اداکار اور کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ربیکا نے اپنی مصروف اور رنگین شادی کی داستان شروع کی ایک شاندار منگنی سے، پھر نکاح کی تقریب کے بعد کئی جشن منائے، اور اب آخرکار وہ حسین ترین کی ہمسفر بن چکی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by MARCEM Event Solutions (@marcem_event_solutions)

گزشتہ شب ربیکا خان کی بارات اور رخصتی کی تقریب منعقد ہوئی، اور ان کی رخصتی کی جذباتی ویڈیوز اب وائرل ہو رہی ہیں۔ اپنی نئی زندگی کی شروعات کے لیے وہ شوہر کے ہمراہ اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ روانہ ہوئیں۔ ہر کسی کی آنکھیں نم تھیں، اور ربیکا خود بھی جذباتی ہو گئی جب والدین نے انہیں شوہر کی کار تک پہنچایا۔

View this post on Instagram

A post shared by MARCEM Event Solutions (@marcem_event_solutions)

سوشل میڈیا صارفین ان جذباتی لمحوں پر تبصرے کر رہے ہیں۔

کچھ لکھ رہے ہیں، “بس بھئی اب اسے کار میں بٹھا کر رخصت کرو!”

کچھ نے اندیشہ ظاہر کرتے کہا، “شاید یہ آخری رخصتی نہیں، تین مہینے بعد دوبارہ تقریب ہوگی۔”

ایک اور صارف نے کہا، “مجھے یقین نہیں آ رہا، یہ واقعی رخصت ہوگئی ہے؟”

تو دوسرے نے سوال کرتے پوچھا، ابھی بھی رخصتی ہو رہی یا پھر ریہرسل چل رہی ہے؟”

وہیں دوسری جانب ان کے مداحوں نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیا کہ، ‘ٹالرولنگ تو چلتی رہے گی، اللہ سب کا نصیب اچھا کرے۔”