
پولیس افسر پر خاتون کیساتھ رات بھر( ز ی ا د تی) کا مقدمہ درج!
خوشاب ،ساجد کالونی محلہ اسلام پورہ کی رہائشی خاتون نے پولیس افیسر شفقت نواز کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے ساتھ اس کی فیملی کے اچھے تعلقات ہیں گزشتہ روز ملزم اپنی بیوی کی بیماری کا بہانہ کر کے بطور تیماردار مجھے اپنے گھر لے گیا جہاں مجھ سے رات بھر اس نے (زی ادتی) کی، تھانہ سٹی جوہراباد نے مقدمہ دری کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، بتایا گیا ہے کہ شفقت نواز خوشاب میں بطور ایس ایچ او فرائض انجام دیتا رہا ہے ناقص کارکردگی پر لائن حاضر کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ کے اندر اج بعد مزید تفتیش کی جا رہی ہے ،نامزد ملزم کی گرفتاری کے بعد ڈی این اے بھی کرایا جائے گا ،مقدمہ کے نامزد ملزم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ مجھ پر الزام غلط جھوٹا ہے۔