بیٹی کے سامنے باپ کو برہنہ کردیا
مبینہ طور تھانہ پھالیہ کے موضع بمبلی میں پولیس تھانہ پھالیہ کا گھر پر ریڈ کیا ۔ ہاتھا پائی کے دروان پولیس ملازمین نے گھر کے سربراہ کے کپڑے پھاڑ کر اسے برہنہ کردیا ۔
اس شرمناک واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور ذمہ دار ملازمین کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے ۔۔
اگر وہ کسی ایف آئی آر کے نامزد ملزمان ہیں تب بھی جوان بیٹے کے سامنے بوڑھے باپ کو برہنہ کر دینا کہاں کی انسانیت ہے
اگر ان پر کوئی ایف آئی آر نہیں ہے تب کسی کے گھر کی چادر چار دیواری کی دھجیاں بکھیرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔
ضلعی پولیس کمانڈر کو اس کا نوٹس لیکر سخت ایکشن لینا چاہیے ۔
یہ واقعہ ثابت کرتا ہے پولیس کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں اور یہ پنجاب پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے
مہذب دنیا میں ایسے واقعات کا تصور کرنا ہی محال ہے ۔ کسی کے گھر میں بغیر وارنٹ داخل کر گھر کے تقس کا پامال کرنا معمول بنا کا ہے ۔
آئی جی پنجاب کو اس واقعہ کا نوٹس لینا چاہیے اور شفاف انکوائری کے زریعے ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنی چاہیے ۔