بورے والا میں تین روز قبل عمر نامی بچہ اچانک نیند سے اُٹھ کر امی سے کھانا مانگنے کمرے میں گیا تو

بورے والا, ماں نے دیور کے ساتھ مل کر اپنے 10 سالہ گونگے بہرے معصوم بیٹے کو بےدردی سے قتل کر دیا
مقتول کا باپ روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم تھا ذرائع کے مطابق مقتول محمد عمر کی ماں کے اپنے دیور کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے قابل اعتراض حالت میں بیٹے نے ماں کو چچا کے ساتھ دیکھ لیا تو ملزمان نے بچے کو تشدد کے بعد سر میں گولی ماری کر قتل کر دیا ملزم گرفتار ۔ تھانہ صدر کی حدود میں واقع نواحی گاؤں 461 ای بی میں دو روز قبل گلی میں کھیلتے ہوئے 10 سالہ معصوم بچے محمد عمر کو اغواء کر لیا گیا جس کا مقدمہ بچے کے چچا کی مدعیت میں درج کر لیا گیا اگلے ہی روز 461 ای بی کے قبرستان کے قریب واقع مکئی کے کھیت سے بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہو گئی جس کے جسم پر زخموں کے نشانات اور خون کے دھبے تھے
پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا عمل بڑھایا تو مقتول کا چچا ہی اس کا قاتل نکلا پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم نے اقرار کیا ہے کہ میرے اپنی بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ایک دن بچے نے ہمیں قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا اس ڈر سے کہ بچہ کسی کو ہمارے ناجائز تعلقات سے متعلق بتا نہ دے تو اسے اغواء کے بعد قتل کر دیا پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے