نئے ٹریفک قوانین، ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور اہم خبر

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ ہوا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 7 ہزار شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں 629 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا، قوانین میں ترمیم سے قبل 25 سے 28 ہزار اوسطا لائسنس جاری ہوتے تھے،ایک لاکھ سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،28ہزار 800 سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،78ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ،ریگولر ،انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کروائی۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ 15ہزار سے زائد شہریوں نے گمشدہ ڈرائیونگ لائسنس کو دوبارہ حاصل کی،قوانین میں سختی سے لائسنس کے اجراء میں اضافہ ہوا ،لائسنس سینٹرز پر شہریوں کی بڑی تعداد لائسنس بنوانے کیلئے موجود ہے۔شہری لمبی قطاروں ،انتظار سے بچنے کیلئے آن لائن لائسنسنگ پورٹل کا استعمال کریں۔