نصیبو لال 56 سال کی عمر میں ماں بن گئیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل خبر کی سچائی سامنے آگئی

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستانی موسیقی کی دھنوں میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والی نصیبو لال نے 56 سال کی عمر میں ماں بننے کی خوشخبری سنائی۔ ان کے شوہر نوید نے تصدیق کی کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں اور خیریت سے ہیں۔

یہ خبر گزشتہ دنوں سے وائرل چل رہی ہے اور مداحوں میں زبردست دلچسپی اور تعریف کی لہر دوڑ گئی۔

اس موقع پر نصیبو لال کے اہل خانہ اور حمایتیوں نے ان تمام تنقید کرنے والوں کو جواب دیا جو اکثر کہتے ہیں کہ عورت 35 سال کے بعد حاملہ نہیں ہو سکتی۔ ان کے بقول، یہ واقعہ ایک واضح ثبوت ہے کہ زندگی اور نعمتیں اللہ کے ہاتھ میں ہیں اور وہ کسی کو بھی کسی بھی عمر میں دے سکتے ہیں۔

لیکن واضح رہے، اس خبر کی تصدیق ابھی تک نصیبو لال کے آفیشل سوشل میڈٰیا اکاؤنٹ سے نہیں کی گئی ہے، جس وجہ سے بہت سے صارفین کا یہ کہنا ہے کہ وائرل نیوز جھوٹی اور بے بنیاد ہے جبکہ کچھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ، ہوسکتا ہے یہ انکا پوتا، نواسہ یا پھر خاندان کے کسی فرد کا بچہ ہو۔