
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے تاہم گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کی توقع ہے،شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہلکی برفباری کی توقع ہے ۔
جمعہ کے روز(بسنت سے ایک دن قبل ) موسم کی صورتحال کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود سے ابرآلودرہنے تاہم چترال، دیر ، ا بیٹ آباد،ہری پور،بٹگرام شانگلہ ،سوات،کالام،اورکزئی ،مالاکنڈ،باجوڑ،مہمند، خیبر،پاڑا چنار ، کو ہستان اور گردونواح میں چند مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے ، شیخو پورہ، نارووال، سیالکوٹ اور گردونواح میں چند مقامات پر علی الصبح /صبح ہلکی سے درمیانی دھندکی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ شمالی اضلا ع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں کوئٹہ،زیارت، چمن، پشین،ژوب،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ اور گردونواح میں ہلکی بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح میں سرد رہنے کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔