
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی ایک مرتبہ پھر شادی طے پاگئی ہے،جنید صفدر کی شادی لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی سے طے پائی ہے۔
جنید صفدر کی شادی شیخ روحیل اصغر کے صاحبزادے علی روحیل اصغر کی صاحبزادی سے طے پا گئی، سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف اور فیملی کی جانب سے جنید صفدر کی شادی سے متعلق آمادگی ظاہر کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی شادی دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری میں متوقع ہے ،شریف فیملی اور شیخ روحیل فیملی کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ ایونٹ بھی منعقد کیا جاچکا ہے ۔