پنجابیوں کی طرح بات کر رہا ۔۔ مرینہ خان نے طلحہ چہور کے لہجے پر تنقید کرتے ہوئے ساری بھڑاس نکال دی

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ڈائریکٹر مارینہ خان نے حال ہی میں ڈرامہ ریویو شو ‘کیا ڈرامہ ہے’ میں اداکار طلحہ چہور کی اداکاری پر کھل کر بات کی۔ مارینہ خان کا کہنا تھا کہ ڈرامے جمع تقسیم میں طلحہ کا پنجابی لہجہ بار بار جھلکتا محسوس ہوا، جس نے کردار کی سچائی کو کمزور کیا۔

مارینہ خان نے کہا، “طلحہ کو اب اپنے لہجے کے معاملے میں بہت محتاط ہونا پڑے گا۔ اس بار ان کی گفتگو میں پنجابی ٹچ واضح تھا، خاص طور پر اُن مناظر میں جہاں وہ لیلیٰ سے غصے اور جذبات میں بات کر رہے تھے۔ جذباتی سینز میں ان کا اردو لہجہ پھسل جاتا ہے اور پنجابی آ جاتا ہے، جو اردو بولنے والے گھرانے کی کہانی میں فٹ نہیں بیٹھتا۔”

وہ مزید بولیں، “جس انداز میں وہ بار بار ‘لیلا، لیلا’ کہہ رہے تھے، اُس میں خالص پنجابی انداز تھا، جو مجھے ذاتی طور پر مناسب نہیں لگا۔ اگر کردار ایک خالص اردو فیملی سے تعلق رکھتا ہو تو زبان کی نفاست برقرار رکھنا اداکار کی ذمہ داری ہے۔”

مارینہ خان نے نہ صرف لہجے کی طرف توجہ دلائی بلکہ یہ بھی واضح کیا کہ بڑے ڈراموں میں معمولی غلطی بھی ناظرین کی نظر سے نہیں بچتی اور بہترین اداکار وہی ہے جو جذبات، زبان اور کردار— تینوں کو ایک صفحے پر رکھ کر پیش کرے۔