پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اپنی شادی کی جھلکیاں ویڈیو اور تصاویر کی صورت میں انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
ماہرہ خان نے اپنے دیرینہ دوست اور بزنس مین سلیم کریم سے شادی کر لی ہے جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔
ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی جھلکیاں ویڈیو کی صورت میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا شہزادہ سلیم۔‘ ویڈیو میں ماہرہ خان اور ان کے شوہر سلیم کریم ایک دوسرے کو شادی میں قبول کرتے نظر آتے ہیں۔
اس کے علاوہ ویڈیو میں دونوں میاں بیوی کو رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ماہرہ خان کے ساتھ ان کے بیٹے اذلان کو بھی دیکھا گیا۔
اسی طرح ماہرہ خان نے اپنی دوسری پوسٹ میں اپنی شادی کی مزید تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ خوبصورت اور قیمتی لگژریز میں ملبوس ہیں، دوسری جانب ماہرہ خان کی شادی کے بعد ان کی قیمت کے حوالے سے کئی اندازے لگائے جا رہے ہیں، لیکن پاکستانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ کی شادی پر 30 سے 35 ملین پاکستانی روپے خرچ ہوں گے۔
سلیم کریم اور ماہرہ خان کی ملاقات 2017 میں ٹیپ میڈ نامی ٹیلی ویژن ایپلی کیشن کے آغاز کے موقع پر ہوئی تھی۔
اس کے بعد ماہرہ خان اور سلیم کریم نے 2019 میں ترکی میں منگنی کی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔