لاہور کے ایک نجی اسکول میں دوران لیکچر استاد انتقال کر گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، اساتذہ کی ٹریننگ کے دوران نیاز احمد لیکچر دے رہے تھے کہ اچانک انہیں دل کی تکلیف ہوئی اور وہ زمین پر گر گئے۔ محض چار سیکنڈ میں ان کی موت واقع ہو گئی۔ فوری طور پر انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی۔
مرحوم کی عمر 36 سال تھی اور وہ مڈل کلاس کے طلبہ کو اردو پڑھاتے تھے۔ استاد کی ناگہانی موت پر سوشل میڈیا صارفین نے افسوس کا اظہار کیا۔