
بیوی پر ملک ، اور پھر درد ناک انجام دراوی روڈ سے ملنے والی بوری بند لاش کی کہانی لاہور پولیس کو 15 پر ایک اطلاع موصول ہوئی کہ راوی روڈ کے قریب ایک بوری بند (لاش) پڑی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا۔ فرانزک رپورٹ سے معلوم ہوا کہ مقتولہ کا نام رخسانہ ہے، جو سبزی منڈی کے پچھلے علاقے میں رہائش پذیر تھی۔ پولیس جب رخسانہ کے گھر پہنچی تو وہاں تالا گا ہوا پایا گیا۔ اہل محلہ سے معلوم ہوا کہ رخسانہ گھروں میں کام کرتی تھی اور اس کا شوہر اکثر اس پر شک کرتا تھا، دونوں کے درمیان جھگڑے معمول کی بات تھے ۔ چند دنوں سے دونوں غائب تھے۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے شوہر سرور سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر اس کا نمبر مسلسل بند جار ہا تھا۔ فلک یقین میں بدل گیا، پو لیس نے چھاپے مارے اور بالآخر سرور کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش سرور نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے شک کی بنا پر اپنی بیوی رخسانہ کا گلاد باکر قتل کیا اور لاش کو بوری میں بند کر کے راوی روڈ کے قریب پھینک دیا۔