لاہور کے علاقے غازی آباد میں ایک افسوسناک واردات پیش آئی، جہاں سبز ٹوپی اور ماسک پہنے ایک شخص نے 90 سالہ بزرگ خاتون پروین اختر کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم سبزی کی دکان سے کچھ خریدنے کا ڈرامہ کرتا ہے اور موقع ملتے ہی واردات انجام دیتا ہے۔ بزرگ خاتون اور دکاندار نے پیچھا کیا مگر ملزم ہاتھ نہیں آیا۔ پولیس نے خاتون کے بیٹے ندیم بھٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔