اسرائیلی فورسز نے بحیرۂ روم میں امدادی مشن لے جانے والی “گلوبل صمود فلوٹیلا” کو نشانہ بنایا اور کارروائی کے دوران مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے دو سو سے زائد کارکن گرفتار کر لیے۔ گرفتار ہونے والوں میں سویڈن کی ماحولیات پر کام کرنے والی سرگرم رہنما گریٹا تھنبرگ اور پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی شامل ہیں۔ مشتاق احمد پاکستانی وفد کی سربراہی کر رہے تھے اور انہیں جہاز پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا۔
🚨 SENATOR MUSHTAQ AHMED KHAN ARRESTED BY ISRAEL #SenatorMushtaqArrestedByIsrael#GlobalSumudFlotilla #FlotillaUnderAttack
Source: Only one ship has managed to escape i.e. observer boat, whose duty was to collect information and escape. Our second delegate Syed Uzair Nizami… https://t.co/3fEZI92ZfF pic.twitter.com/Q5OfWUZEP7
— Pak – Palestine Forum (@Pak_PalForum) October 1, 2025
فلوٹیلا کے منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ 13 کشتیوں کو اسرائیلی نیوی نے روکا، جن پر مجموعی طور پر 37 ممالک کے افراد سوار تھے۔ اسپین، اٹلی، ترکی اور ملائیشیا سے بڑی تعداد میں رضاکار بھی شریک تھے۔ تاہم فلوٹیلا کے ترجمان سیف ابو کشیک نے کہا کہ مشن ختم نہیں ہوا، ابھی 30 جہاز غزہ کے ساحل تک پہنچنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کے بقول تمام رضاکار پُرعزم ہیں کہ محاصرہ توڑنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔
🚨 INTERCEPTION ALERT 🚨
Israeli forces have illegally boarded the Flotilla’s vessel All In and others in international waters. Communication is cut and the status of those on board is unknown. Governments must act now to ensure their safety and release. pic.twitter.com/a21Xgpy7CD— Global Sumud Flotilla Commentary (@GlobalSumudF) October 2, 2025
Protest outside Israel consulate in Istanbul. pic.twitter.com/JR8WjdEcZ3
— Global Sumud Flotilla ✨ (@GSMFlotilla) October 2, 2025
Boats ‘Florida and ‘All In’ of the Global Sumud Flotilla have just both been intercepted and all crew members abducted by Israel. pic.twitter.com/HYvjjdBdg0
— War X🇵🇰 (@WarX36) October 2, 2025
اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا کہ جہازوں کو “محفوظ انداز میں” روکا گیا ہے اور مسافروں کو اسرائیلی بندرگاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسی دوران اسرائیلی حکومت نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں گریٹا تھنبرگ کو لے جاتے ہوئے دکھایا گیا۔
30 boats are still sailing carrying aid to Gaza. pic.twitter.com/6PYXh5PJiQ
— Global Sumud Flotilla Commentary (@GlobalSumudF) October 2, 2025
دوسری طرف دنیا بھر میں اس کارروائی پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ یورپ اور جنوبی امریکا کے کئی ملکوں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ استنبول میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ ہوا جبکہ پاکستان میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر آج سہ پہر دو بجے احتجاج کی کال دی گئی ہے۔
فلوٹیلا کی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی کے دوران اسرائیلی کمانڈوز نے جہازوں پر موجود ریکارڈنگ آلات کو بھی بند کیا تاکہ مناظر دنیا تک نہ پہنچ سکیں۔ ایک مبصر کشتی محفوظ رہنے میں کامیاب ہوئی جس نے گرفتاریوں اور چھاپوں کی خبر عالمی میڈیا تک پہنچائی۔
Protest outside Israel consulate in Istanbul. pic.twitter.com/JR8WjdEcZ3
— Global Sumud Flotilla ✨ (@GSMFlotilla) October 2, 2025
یہ تازہ ترین واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ غزہ کے لیے امداد پہنچانے کی عالمی کوششیں سخت رکاوٹوں کے باوجود جاری ہیں، اور دنیا بھر میں ان کے حق میں آوازیں مزید بلند ہو رہی ہیں۔