بڑی خوشخبری عمران خان کی رہائی کی تاریخ سامنے آگئی،ضمانت بارے بھی بڑا انکشاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی ایک بار پھر قومی سیاسی منظرنامے پر بحث کا محور بن گئی ہے۔ اس حوالے سے ایک نیا اور اہم انکشاف معروف سیاسی تجزیہ کار اور عمران خان کے قریبی رشتہ دار حفیظ اللہ نیازی کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو 5 جون کو رہا کر دیا جائے گا، جبکہ انہیں 7 جون کو عیدالفطر کے موقع پر ضمانت بھی مل جائے گی۔
حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی اب زیادہ دور نہیں اور ان کے مطابق یہ رہائی مکمل طور پر قانونی طریقہ کار کے تحت عمل میں آئے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رہائی کے فوراً بعد ضمانت کے حصول کے امکانات بھی روشن ہیں، جس سے عمران خان کو وقتی ریلیف ملنے کی راہ ہموار ہوگی۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ عمران خان اس وقت مختلف مقدمات میں قید ہیں۔ ان پر کرپشن، توشہ خانہ اسکینڈل، اور احتجاجی مظاہروں کی قیادت سے متعلق متعدد الزامات عائد ہیں۔ ان کے خلاف مقدمات کا سلسلہ گزشتہ سال ان کی حکومت کے خاتمے ے بعد سے جاری ہے، اور پی ٹی آئی کے کارکنان اور حامی مسلسل ان کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔