ایمان کی پسند پر بیٹے کا نام کیوان رکھ دیا۔۔ جانیں اس نام کے خوبصورت معنیٰ کیا ہیں؟

مشہور یوٹیوبر رجب بٹ اور ایمان کے گھر ننھے مہمان کی آمد کو چند روز گزر چکے ہیں البتہ بیٹے کے نام کے حوالے سے ماں اور باپ دونوں کی پسند مختلف تھی۔ اپنے ولاگ میں رجب بٹ کا کہنا تھا کہ انھیں بالاج نام پسند ہے جبکہ ان کی اہلیہ کیوان نام رکھنا چاہتی تھیں۔

بالآخر رجب بٹ نے اہلیہ کی پسند کے آگے ہتھیار ڈال دیے اور اپنے پیارے سے بیٹے کا نام کیوان رجب بٹ رکھ دیا ہے۔ اب ہم آپ کو اس نام کی چند خصوصیات بھی بتا دیتے ہیں۔

کس زبان کا لفظ ہے ؟

کیوان دراصل عربی اور فارسی زبان کا لفظ ہے اور ترکیہ میں یہ نام کافی مشہور ہے۔ البتہ مختلف زبانوں میں اس لفظ کی موجودگی کی وجہ سے اس کے کئی معنیٰ ہیں۔

نام کے معنیٰ

کیوان نام کے مختلف ناموں میں ساتواں آسمان، خوشی، ذہانت، رحم دل، خوش قسمت، طاقتور اور سیارہ زحل شامل ہیں.

نام کا لکی نمبر اور پتھر

ََکیوان کا لکی نمبر 4 ہے.

موافق دن بدھ, جمعہ اور ہفتہ ہیں.

خوش قسمت رنگ پیلا, نیلا اور سفید ہیں.

موافق پتھر ہیرا ہے

موافق دھاتیں چاندی اور تانبا ہیں۔

اب آپ بتائیں آپ کو رجب اور ایمان کے بیٹے کا پیارا اور چھوٹا سا نام کیسا لگا؟ کیا آپ اپنے بچے کا یہ نام رکھنا چاہیں گے؟ ہمیں کمنٹ سیکشن میں بتانا ہر گز نہ بھولیے گا.