
میں پولیس والوں کا باپ ہوں میں نے انکو ہڈی ڈالی ہوئی ہے یہ مجھے کچھ نہیں کہہ سکتے ۔۔۔۔۔ لاہور کے علاقہ علی پارک کے ایک ڈان کی بے غیرتیاں منظر عام پر ۔۔اہل محلہ نے پول کھول کر رکھ دیے ۔۔۔۔ علی پارک کا رہائشی مظہر مشتاق نامی ایک من شیات فروش محلے کے لیے مصیبت بن گیا ، ہر ہفتے اسکے خلاف تھانہ غازی آباد میں 2 سے تین ایف آئی آر ہوتی ہیں ، اس شخص نے اہل علاقہ کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے ، گھر میں اکیلا رہتا ہے ، ماں اور بہنوں بھائیوں کو گھر سے نکال دیا ۔ باپ کی جائیداد میں سے اپنا حصہ لے کر کھا گیا اور بھائیوں کے اس گھر پر قبضہ کر لیا جہاں اب غنڈہ گردی کررہا ہے ، ایک ہمسائے کی بیٹیوں کو تنگ کرتا تھا جب انہوں نے شکایت کی تو اس نے انکی ٹانگوں پر فا۔ئیر مارے اور وہ غریب اور کمزور لوگ 2 سال سے گھر چھوڑ کر کہیں اور نکل گئے انکا گھر 2 سال سے بند پڑا ہے ، محلے کی لڑکیوں کو ہرا۔ساں کرتا ہے ان پر آوازیں کستا ہے ، محلے کے بچوں کو گا۔لیاں دیتا ہے ، محلے میں آنیوالے سبزی فروشوں اور مزدوروں کو ڈنڈوں سوٹوں سے مارتا پیٹتا ہے اسکے پاس دن رات نوجوان لڑکے لڑکیاں نشا کرنے آتے ہیں محلے والے تھانےدرخواستیں دے کر تھک گئے اس کے خلاف پولیس کارروائی نہیں کرتی ، ہر درخواست کے بعد یہ گلی میں شور مچا کر کہتا ہے پولیس والوں کو میں نے ہڈی ڈالی ہے انکی کیا مجال جو مجھے کچھ کہیں ۔۔۔ علی پارک کے رہائشیوں نے حکام بالا اور سی سی ڈی سے اپیل کی ہے کہ اس جنونی غنڈے سے انہیں نجات دلائی جائے ، اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپیل کی ہے دھرتی کے اس بوجھ پر بھی سی سی ڈی کو کہیں کہ نظر ڈالیں جس نے 3 سال سے پورے علاقے کے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کی ہوئی ہیں ۔۔۔۔۔#fblifestyle