
کسی دور میں پی ٹی وی ڈراموں کی نامور اداکارہ مناہل شیخ کے عروج کو زوال کیسے آیا ؟ عالیشان گھر میں رہنے والی مناہل شیخ ایک 10/10 فٹ کے کمرے میں رہنے پر مجبور کیوں ؟ سچی کہانی سامنے آگئی : مناہل شیخ اپنی والدہ کے ہمراہ اقبال ٹاؤں میں ایک عالیشان گھر میں رہتی تھیں والدہ کے انتقال کے بعد ان سے غلطی ہوئی اور ایک ڈیلر کےکہنے پر انہوں نے گھر بیچ دیا اس سے قبل انکی شادی ہو چکی تھی شادی گھرو الوں کی رضامندی سے ہوئی شوہر بیرون ملک رہتا تھا ، اور وہاں کا نیشنلٹی ہولڈر تھا ، بعد میں پتہ چلا اس نے ایک شادی وہاں بھی کررکھ تھی اس وجہ سے اس نےمیرا اور اپنے بچے کا کبھی حال تک نہ پوچھا ،ایک بھائی تھا جو کینسر کی وجہ سے وفات پا گیا ، اوپر تلے صدمات کی وجہ سے انڈسٹری جانا چھوڑا تو یہ لوگ بالکل بھول گئے ، ہر مشہور اور نامور اداکارہ کے ساتھ کام کیا ہے ، شوہر کے حوالے سے اب تک اطلاعات ہیں کہ وہ گمشدہ ہیں ان کا کوئی اتہ پتا نہیں ۔ آج کل خواتین کے کپڑے سی کر اور چند بچوں کو ٹیوشن پڑھا کر اپنا اور بیٹے کا پیٹ پال رہی ہیں ۔ جس علاقہ میں اب رہ رہی ہیں وہاں غنڈے بدمعاش اس کمرے پر قبضہ کرنا چاہتے اور حیلے بہانوں سے انہیں تنگ کرتے ہیں ، ساتھی فنکاروں سے شکوہ ہے کہ اب وہ پہلے والی ہمدردی انسانیت اور پیار آپ میں نہیں رہا ، کوئی بھوکا مر جائے مگر آپ خوش ہیں آپ کے بچے خوش ہیں آپ نے اسی کو زندگی کا مقصد سمجھ لیا ہے ۔۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے التماس ہے کہ اس مفلوک الحال سابق اداکارہ مناہل شیخ کی مدد کی جائے اور انہیں اس قابل کردیا جائے کہ وہ اپنے بچے کی بہترین تعلیم تربیت کر سکیں تاکہ وہ انکا سہارا بن سکے ۔۔۔۔