
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کا ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ ۔نئے ڈپٹی سپیکر کیلئےممبراسمبلی تقدیس گیلانی کے نام پر اتفاق۔
آزاد کشمیر کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کی پاریلمانی پارٹی کا اجلاس، اسلام آباد زرداری ہایوس میں ہونیوالے اجلاس میں فریال تالپور کی خصوصی شرکت۔ حکمران جماعت کا ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا،نئے صدر آزادکشمیر کے انتخاب کے حوالے سے مشاورت نہ ہوسکی ،بلاول بھٹو زردای کی وطن واپسی پرمشاوت کی جائیگی۔