عوام ہو جائیں تیار:گرمی ختم شُد، 25 جون سے 28 جون تک بارشیں ہی بارشیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)25 جون سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں اور اگلے چند روز میں شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔ 25 جون کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔

اس موسمی نظام کے زیر اثر

کشمیر گلگت بلستان: کشمیر (وادی نیلم ، مظفر آباد، راولا کوٹ، پونچھ ، بنیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور) میں 24 جون (شمام رات) سے 02 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار / شدید موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔ گلگت بلتستان (دیا میر ، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شکر) میں 26 سے 29 جون کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔

پنجاب / اسلام آباد : 25 جون سے 01 جولائی کے دوران اسلام آباد /راولپنڈی، مری، گلیات ، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ ، حافظ آباده وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، نکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار / شدید موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔ 26 سے 28 جون کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان ، خانیوال، لو بدراں، مظفر گڑھ ، راجن پور رحیم یار خان اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

مخیبر پختونخوا: 25 جون سے 01 جولائی کے دوران: دیر، چترال، سوات کوہستان ، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ ، بلگرام، بونیر ، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند ، خیبر ، وزیرستان ، اور کزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار شدید موسلادھار بارش کی بھی توقع

بلوچستان: 25 جون (شام / رات) سے 28 جون کے دوران: شمال مشرقی جنوبی حصوں ( شیرانی، موسیٰ خیل ، اور الائی، سی، بارکھان، نصیر آباد، قلات، لسبیلہ ، خضدار، آواران، قلات، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اور کو ہلو) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

سندھ : 25 جون سے 28 جون کے دوران: بالائی اور جنوب مشرقی سندھ سکھر ، لاڑکانہ ، جیکب آباد، خیر پور ، کشمور ، حیدر آباد، تھر پار کر ، میر پور خاص، سانگھڑ ، جامشور و، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین اور کراچی ) میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔