ہر جیت سنگھ انڈین ائر فورس کا ریٹائرڈ افسر جس کا وی لاگ سن کر خدا کی قسم ٹھنڈ پڑ گئی


ہر جیت سنگھ انڈین ائر فورس کا ریٹائرڈ افسر ہے۔۔۔
تقریبا 45 منٹ کا ان کا وی لاگ سنا ۔۔
خدا کی قسم دل کو ٹھنڈ پڑ گئی۔۔ آج سکون ملا کہ 75 سال جو فوج پر خرچہ کیا واقعی بہترین خرچ کیا۔۔
ہرجیت سنگھ نے 7 مئی سے 10 مئی کی شام تک کی مکمل کہانی سنا ڈالی ۔۔
کہنے لگا کہ 6 تا 7 مئی انڈین فضائیہ نے پاکستانی سرحدوں اور لائن آف کنٹرول کے اپنی طرف پٹرولنگ تیز کر دی اور بیک وقت 70 سے 80 جہاز فضا میں اڑنے لگے ۔۔
ادھر پاکستانی فضائیہ نے ان کو انگیج کرنے کی بھرپور تیاری اور پلاننگ کر رکھی تھی ۔۔
جیسے ہی رات 12 بج کر 20 منٹ پر انڈین فضائیہ نے پاکستان کی طرف حملے کا رخ کیا تو پاک فضائیہ نے حملہ روکنے کی بجائے ۔۔ حملہ آور جہازوں کو نشانے پر لیا ۔۔کیونکہ پاک فضائیہ نے رافیل کو فیل کرنے کا مربوط پلان بنا رکھا تھا ۔۔
اس لیئے حملہ تو ہوگیا ۔۔لیکن پاک فضائیہ نے جوابی میزائیل فائر کرکے انڈین سرحد کے اندر 3 رافیل زمین بوس کر دیئے ۔۔ایک سو30 اور ایک مگ طیارہ بھی نشانہ بنا ۔۔اور باقی جن جہازوں کو لاک کیا تھا ۔ان کو آخری لمحات میں وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔۔اور پوری کارروائی انڈین ائر فورس سے شیئر کر دی کہ ہم چاہتے تو مزید 15 جہاز گراسکتے تھے ۔۔۔
انڈین فضائیہ نے فوری سب کچھ انڈین فوج کو بتایا اور مزید نقصان سے بچنے کے لیئے جہاز اڑانے سے انکار کر دیا ۔۔
7 مئی کے بعد انڈیا کا ایک بھی جہاز فضا میں بلند نہی ہوا۔۔بلکہ سری نگر ائرپورٹ خالی کر دیا گیا۔۔اور تمام جہازوں کو 500 کلو میٹر دور چھپایا گیا ۔۔
اب پاکستان نے جوابی کارروائی کا کہا ہوا تھا۔ 8 مئی سے پاکستان نے پورے بھارت پر ڈرون بھیجنے شروع کر دیئے ۔۔ یہ ڈرونز دلی تک پرواز کرنے لگے ۔۔
اور 8 اور 9 مئی کی رات 4 دفعہ پاکستانی سائبر فورس نے بھارت میں اٹیک کرکے 87 ویب سائیٹس کو ہیک کیا اور بھارت کی بجلی بند کر ڈالی۔۔۔
انڈین ائر فورس اور ذمینی فورس کا رابطہ ختم کر دیا گیا۔۔
بالآخر انڈین فوج نے تنگ آکر 9 مئی سے پاکستان پر واپسی ڈرونز چھوڑنے شروع کیئے ۔۔۔لیکن جب پاکستانی ڈرونز نے بھٹنڈہ کے ہوائی اڈے پر خودکش حملہ کیا تو اسی رات 2 بجے 10 کو بھارت نے پاکستان کو خوف زدہ کرنے کے لیئے بھرموس میزائلوں سے پاکستان میں 6 جگہوں پر حملہ کر دیا ۔۔ان بھرموس میزائلوں میں سے 3 بھارت کے اندر امرت سر کے قریب کھیتوں میں گرے اور 3 پاکستان میں گرے۔۔ جن میں ایک نور خان ائر بیس اور 1 سکھر میں عرب اماراتی ائربیس پر گرا۔۔ لاہور میں گرنے والے میزائل سے 3 پاکستانی فوجی جوان شہید ہوگئے۔
بس پھر کیا تھا۔ صبح 4 بجے پاک فضائیہ نے خودکش مشن کیا اور پاکستان نے 3 طیاروں نے پورا اودھم پور کا ہوائی اڈہ تباہ کر ڈالا۔۔ انہی طیاروں نے ایس 400 کی بیٹری اڑا ڈالی ۔۔اور جاتے جاتے بھرموس ڈپو بھی تباہ کر دیا۔۔
صبح 6 بجے سے پاکستانی زمین سے فائر کیئے جانے والے الفتح میزائیلوں نے بھارت میں 26 فوجی مقامات کو جب نشانہ بنایا تو انڈین وزیرخارجہ نے دو دفعہ مارکو روبیو کو کال کی اور جنگ رکوانے کی درخواست کی ۔۔
مارکو روبیو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سویا ہوا جگایا اور صورت حال سے آگاہ کیا۔۔ جس پر ڈونلڈ ٹرمپ انتہائی غصے میں آگیا اور مارکو روبیو سے کہا کہ مجھے سونے دو صبح دیکھیں گے۔
لیکن جب ٹرمپ سے دوسعی دفعہ کہا گیا کہ جنگ چند گھنٹوں بعد نیوکلیئر تصادم میں بدلنے لگی ہے تو ٹرمپ نے سیدھی جنرل عاصم منیر کو کال لگوائی اور جنگ روکنے کی درخواست کی ۔۔
پاکستان نے امریکی ضمانت پر جنگ روک دی۔۔۔۔
اسی دن انڈین وزارت خارجہ ، اور دو فوجی خواتین نے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ انڈیا جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتا ۔۔
جواب میں پاکستان نے بھی بالکل ویسا ہی رویہ اختیار کرتے ہوئے سیز فائر پر اتفاق کیا۔۔۔
ہرجیت سنگھ کے مطابق انڈین میڈیا اور اندین حکومت عوامی دباو کی وجہ سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے ۔اور شکست کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے ۔
پاک فوج زندہ باد ❣️ پاک فضائیہ زندہ باد ❣️ پاکستان پائندہ باد ❤️