جنرل عاصم منیر کو ہلال جرأت کا اعزاز نوازے جانےکے دوران حامد میر کے تاثرات، حقیقت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب میں جب فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ہلال جرأت کے اعزاز سے نوازاگیا تو اس دوران معروف صحافی حامد میر کے تاثرات کے حوالےسے سوشل میڈیا پر طرح طرح کی باتیں ہو رہی ہیں تاہم اب حامد میر نے خود ہی اس حوالے سے تفصیل بتا کر افواہوں کادم توڑ دیاہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اس حوالے سے جاری بحث پر رد عمل دیتے ہوئے حامد میر نے بتا یا کہ تقریب کے دوران سینیٹر فیصل سبزواری نے مجھ سے ہلالِ جرأت کے بارے میں استفسار کیاتو میں نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہلالِ جرات ایک بڑا فوجی اعزاز ہے جو 1965 کی جنگ کے بعد جنرل موسیٰ خان کو عطا کیا گیا تھا۔